بروقت تیل کی ایکسپلوریشن سے معاشی اہمیت محفوظ، بیرونی انحصار کم اور خودمختاری میں اضافہ ممکن ہوگا

اتوار 14 ستمبر 2025 18:00

^اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء)پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائرملک میں سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت بن گئے ہیں۔پاکستان کے پاس 1,234 ملین بیرل تیل کے ذخائر، 249.05 ملین بیرل اب بھی موجودہیں اوربروقت تیل کی ایکسپلوریشن سے معاشی اہمیت محفوظ، بیرونی انحصار کم اور خودمختاری میں اضافہ ممکن ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے تیل کی بروقت ایکسپلوریشن کے لیے کوششوں میں تیزی آئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے کہا ہے کہ 30-25 بلین ڈالر سرمایہ کاری سے آئندہ دہائی میں 10 فیصد ذخائر کا استعمال ممکن ہو گا، سالانہ 12 ارب ڈالر کا تیل درآمداتی بل، مقامی پیداوار سے پاکستان کی توانائی خود کفالت کا نیا دورہے۔امریکہ اورپاکستان آئل پارٹنرشپ ، روشن معیشت اور مضبوط مستقبل کی ضمانت بنے گی۔ترکی کے ساتھ 40 آف شور بلاکس پر معاہدہ، ملکی توانائی تحفظ کے لیے گیم چینجرہے۔عالمی ایکسپلوریشن کمپنی سنر جیکو کا مؤقف ہے کہ نئی دریافت شدہ تیل کی کوالٹی پریمیم گلف معیار کے مترادف ہے اورایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث تیل کی ایکسپلوریشن کے عوامل درست سمت پر گامزن ہے۔