جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور اسمگلنگ کے خلاف وائلڈلائف رینجرز کی کارروائیاں

55 نیٹنگ گئیرز اور 200 سے زائد زندہ بٹیر برآمدکر کے 26 ملزمان کا چالان مرتب کیا گیا، 8 لاکھ روپے کے جرمانے عائد

اتوار 14 ستمبر 2025 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)صوبے بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور اسمگلنگ کے خلاف وائلڈلائف رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 55 نیٹنگ گئیرز اور 200 سے زائد زندہ بٹیر برآمدکر کے 26 ملزمان کا چالان مرتب کیا گیا، متعدد کو 8 لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے۔

(جاری ہے)

کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور راولپنڈی ریجن میں کی گئیں ،لاہور ریجن میں 6 شکاریوں پر 2 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ ،فیصل آباد میں 3 نیٹنگ گئیرز برآمد کر کے تیتر کے غیر قانونی شکار پر 3 افراد کا چالان،چکوال میں بٹیر و تیتر کے 2 نیٹنگ گئیرز ضبط کر کے 80 ہزار روپے جرمانہکیا گیا۔

ترجمان کے م طابق کتوں سے غیر قانونی شکار کرنے پر 2 افراد کو 60 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،اٹک میں بٹیر کے 3 نیٹنگ گئیرز ضبط کر کے ایک چالان کر کے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔غیر قانونی شکار کی ویڈیو وائرل کرنے پر 2 ٹک ٹاکرز کو 40 ہزار روپے جرمانہ،ڈی جی خان، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بٹیر کے 12 نیٹنگ گئیرز اور فالکن کا 1 گئیر ضبط اور 16 چالان مرتب کئے گئے۔ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 150 سے زائد زندہ بٹیر قدرتی ماحول میں آزاد کر دئیے گئے ۔