Live Updates

کرکٹ کو سیاست نہیں، کھیل ہی رہنے دیا جائے،وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی

اتوار 14 ستمبر 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کرکٹ کو خالصتاً ایک کھیل کی حیثیت سے دیکھا جانا چاہیے نہ کہ دشمنی یا سیاست کے طور پر ۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کرکٹ کو کھیل کے جذبے سے کھیلتا ہےجب کہ بھارت اکثر اسے سیاسی مسئلہ بنا دیتا ہے۔

جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیل کو کھیل ہی رہنے دینا چاہیے اور سیاست کو اپنی حد میں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جس ٹیم کی کارکردگی میدان میں بہتر ہواسی کو جیت کا حق ہوتا ہے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی بھارت کے خلاف کسی بھی مقام یا سطح پر کھیلنے کی مخالفت نہیں کی لیکن بھارتی حکومت بار بار اس معاملے کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ایک پاکستانی ہونے کے ناطے میری دعائیں اور نیک تمنائیں ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم بھارت کو شکست دیں گے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات