ٴْسیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، انجینئرنگ کمیونٹی متحد ہی: مجیب الرحمن مری

اتوار 14 ستمبر 2025 21:20

3کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء) پاکستان انجینئرنگ کونسل بلوچستان کے وائس چیئرمین اور کیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے صدر میرمجیب الرحمن مری نے کہا ہے کہ لورلائی میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لال جان جعفر پر حملہ افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینئر افسران پر جارحانہ کارروائیاں پوری انجینئرنگ کمیونٹی کے وقار پر حملہ ہیں۔ صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔