
ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی
، پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن پہلی گیند سے مشکلات کا شکار رہی ،وقتاً فوقتاً بیٹرز کے آئوٹ ہونے کے باعث قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بنا سکی، بھارت نے پاکستان کے 128 رنز کے ہدف کو بآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 15.5اوورز میںحاصل کرلیا،ھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 47 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے،پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں صائم ایوب نے حاصل کیں
اتوار 14 ستمبر 2025 23:10
(جاری ہے)
پاکستان ٹیم کی پہلی وکٹ میچ کی پہلی گیند پر ہی گر گئی، جس میں اوپنر بلے باز صائم ایوب کو بغیر کھاتہ کھولے واپس پویلین لوٹنا پڑا، محمد حارث اگلے ہی اوور میں 3 رنز بناکر جسپریت بمراہ کا شکار بنے۔
فخر زمان اور صاحب زادہ فرحان نے محتاط انداز میں بیٹنگ جاری رکھی تاہم فخر زمان بھی 45 کے مجموعے پر 17 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔کپتان سلمان علی آغا بھی زیادہ دیر بھارتی بالرز کے خلاف مزاحمت نہ کر سکے اور صرف 3 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، حسن نواز 5 اور محمد نواز صفر پر آئوٹ ہوئے جبکہ صفیان مقیم 10 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔صاحب زادہ فرحان نے 44 گیندوں پر 40 رنز بنا کر بھارتی بالرز کے خلاف کچھ مزاحمت کی، فہیم اشرف 11 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی نے برق رفتار 16 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 33 رنز بنا کر قومی ٹیم کے مجموعے میں اضافہ کیا اور اس طرح پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بنا سکی۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو 3 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے، اکثر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔بعد ازاں بھارت نے پاکستان کے 128 رنز کے ہدف کو بآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 47 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔اوپنر بلے باز ابھیشک شرما اور تلک ورما 31،31 جبکہ شبمن گل 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، تینوں بیٹرز کو صائم ایوب نے اپنے شکار بنایا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو برطرف کردیا
-
سپینش لالیگا میں بارسلونا نے ویلنسیا کو 0-6 سے ہرا دیا
-
میچ ریفری تبدیل نہ کرنے تک پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
-
کس کے کہنے پر کپتان سمیت ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا؟، بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا
-
پاک بھارت میچ میں سپرٹ آف کرکٹ کی عدم پاسداری، پی سی بی کا آئی سی سی سے میچ ریفری، ایونٹ ڈائریکٹر کو ہٹانے کا مطالبہ
-
ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے انتخابات میں شاہد رفیق مغل صدر اور ماجد رفیق سیکرٹری جنرل منتخب
-
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کو ٹیسٹ بنا دیا، 63 ڈاٹ بالزکھیلیں
-
ٹی 20 کرکٹ انڈر 19 میں ختم کردینی چاہیے‘کامران اکمل
-
جو اس ٹیم میں منتخب نہیں ہوا وہ خوش نصیب ہے، باسط علی
-
آج نواز نے دھوکہ دے دیا، تجزیہ کاروں کا ردعمل
-
بابراعظم جیسا اسٹرائیک ریٹ آج بھی کسی کا نہیں ہے، فواد عالم
-
کیوی سٹار بلے باز کین ولیمسن آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز سے باہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.