Live Updates

ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ،پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست

اتوار 14 ستمبر 2025 23:30

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 7وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بھارتی ٹیم نے 128رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ مکمل طور پر ناکام رہی اور کوئی بھی بیٹر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا،صاحبزادہ فرحان 40 اور شاہین شاہ آفریدی 33رنز بنا کر نمایاں رہے،کلدیپ یادیومیچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اتوار کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو مہنگا ثابت ہوا، پاکستانی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، گرین شرٹس کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور پہلے ہی اوور کی پہلی ہی گیند پر اوپنر صائم ایوب بغیر کوئی رنز بنائے ہارڈیک پانڈیا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے، اگلے اوور میں جسپریت بمرا نے محمدحارث کو آئوٹ کر کے گرین شرٹس پر دبائو بڑھا دیا،حارث 3 رنز بنا سکے، 45کے سکور پر فخرزمان 17رنز بنانے کے بعد اکثرپٹیل کی گیند کا نشانہ بنے، کپتان سلمان آغا 3،حسن نواز 5،محمدنواز بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، فہیم اشرف 11صفیان مقیم 10 رنز بنا سکے،صاحبزادہ فرحان 40رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے،شاہین شاہ آفریدی نے 4 چھکوں کی مدد سے 33رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے،کلدیپ یادیو نے 3،پٹیل اور بمرا نے دو،دو جبکہ پانڈیا اور وارون نے ایک، ایک وکٹ لی۔

(جاری ہے)

جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 15.5اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، کپتان سوریا کمار یادیو 47 اور شیوام ڈوبے 10 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے،ابھشیک شرما 31،شبمان گل 10 اور تیلک ورما 31رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، صائم ایوب نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات