بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان چل بسا

پیر 15 ستمبر 2025 11:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شدید زخمی ہونے والا نوجوان سرینگر کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شاہد احمد اتوار کے روز ضلع اسلام آباد کے علاقے خندورہ میں بھارتی فوج کی طرف سے اپنے کیمپ کے اردگرد بچھائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے شدید زخمی ہوا تھا، سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔