فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں پرفخرہے، ہسپانوی وزیراعظم

پیر 15 ستمبر 2025 13:30

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نیکہا ہے کہ انہیں وولٹا آ سپانہ سائیکل ریس کے دوران فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں پر فخرہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ مظاہرے غزہ میں تباہ کن جنگ کے باعث اسرائیلی ٹیم کے خلاف ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان مظاہروں نے سائیکلنگ کی اس عالمی سطح کی تین بڑی ریسوں میں سے ایک کے کئی مراحل میں خلل ڈالا ہے، اور اس بات پر سوالات اٹھا دیے ہیں کہ آیا 21 دن کی یہ ریس مکمل بھی ہو سکے گی یا نہیں۔احتجاجی سرگرمیوں کے باعث کئی مراحل کو مختصر کرنا پڑا اور بعض اوقات مظاہرین کے اچانک ٹریک پر آ جانے سے حادثات بھی پیش آئے، جس پر کھلاڑیوں کی حفاظت اور سپین کی بین الاقوامی ساکھ پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔