جنرل الیکٹرک نے گریجویٹ انٹرن شپ پروگرام 2025 کا اعلان کر دیا

پیر 15 ستمبر 2025 13:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) دنیا کی معروف کمپنی جنرل الیکٹرک (General Electric) نے 2025 کے لیے گریجویٹ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پروگرام پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ اور حالیہ گریجویٹس کے لیے کھلا ہے۔

(جاری ہے)

جنرل الیکٹرک کی جانب سے دی جانے والی یہ انٹرن شپ نہ صرف ماہانہ تنخواہ فراہم کرتی ہے بلکہ اس میں طلبہ کو عملی تربیت اور مستقبل میں ملازمت کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

یہ اسکالرشپ پروگرام بیچلرز ڈگری رکھنے والے یا کسی ڈگری پروگرام میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے ہے، اس پروگرام کیلئے رخواست دینے کی آخری تاریخ ابھی مقرر نہیں کی گئی، درخواست دینے کے لیے طلبہ کو جنرل الیکٹرک کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر اپنی پسند کی انٹرن شپ کے لیے اپلائی کرنا ہوگا۔ درخواست دینے کے لیے https://careers.gehealthcare.com/global/en/search-results?keywords=internلنک فراہم کیا گیا ہے۔