گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے انٹرنز کے لیے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب

پیر 15 ستمبر 2025 15:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) میزان بینک نے سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کے تعاون سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے ینگ اسلامک بینکنگ پروفیشنلز پروگرام (Y-IBP) کے انٹرنز کے لیے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا۔اس اقدام کا مقصد اسلامی بینکاری کے پیشہ ور افراد کی اگلی نسل کی پرورش کرکے اکیڈمیا اور بینکنگ انڈسٹری کے درمیان خلیج کو پر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں میں ایس بی پی اور میزان بینک کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی جن میں سینئر آفیسر ایف آئی ڈی اینڈ آر ایس یو، ایس بی پی بی ایس سی سیالکوٹ غلام محی الدین اور ریجنل منیجر سیالکوٹ میزان بینک ندیم کلیم شامل تھے۔ غلام محی الدین نے اس امید کیا کہ یہ نمائش اسلامی مالیات کے بارے میں طلبا کی سمجھ کو مزید گہرا کرے گی اور انہیں معاشرے میں شریعت کے مطابق بینکاری کے طریقوں کو فروغ دینے کے لیے بامعنی کردار ادا کرنے کی طاقت دے گی۔