نسٹ کی طالبہ ڈاکٹر شہرین خان نے 5400 میٹر بلند باری لا چوٹی سر کر لی

پیر 15 ستمبر 2025 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)کے سکول آف میکانیکل اینڈ مینوفیکچرنگ انجینئرنگ میں بائیو میڈیکل سائنسز کی پی ایچ ڈی کی طالبہ ڈاکٹر شہرین خان نے 5400 میٹر بلند باری لا چوٹی سر کر لی۔

(جاری ہے)

وہ یہ تاریخی کارنامہ انجام دینے والی پاکستان کی پہلی آل خواتین کوہ پیمائوں کی ٹیم کا حصہ تھیں جنہوں نے گلگت بلتستان کی 5400 میٹر بلند باری لا چوٹی سر کی۔

یہ مہم نہ صرف جسمانی اور ذہنی مضبوطی کا مظہر تھی بلکہ پاکستان میں خواتین کی طاقت، ہمت اور عزم کی شاندار مثال بھی ہے۔ ڈاکٹر شہرین خان اور ان کی ٹیم نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں کسی سے کم نہیں۔ یہ کامیابی نہ صرف نسٹ بلکہ پورے ملک کے لیے فخر کا باعث ہے۔