فقیر آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاون،9ملزمان گرفتار

پیر 15 ستمبر 2025 17:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) فقیر آباد پولیس پشاور نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاون کرتے ہوئے 9ملزمان گرفتار کرکے جعلی کر نسی اور اسلحہ بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس تر جمان کے مطابق افسران بالا کی خصوصی احکامات کی روشنی میں پشاور بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں،تھانہ فقیر آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون میں مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں شیشہ ہاوس، چھینا چھپٹی، جعلی کرنسی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان عرفان علی، سردار، صابر، وقار، احتشام، حماد، عامر، وقاص اور عمران شامل ہیں،کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے سمیت ان کے قبضے سے چھینا گیا قیمتی موبائل فون، ایک لاکھ روپے جعلی پاکستانی کرنسی، ایک عدد پستول اور شیشہ ہاوس سے مختلف اوزار بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔