ةصدرآصف علی زرداری کا سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

پیر 15 ستمبر 2025 21:54

ةصدرآصف علی زرداری کا سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو کے انتقال ..
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روشن الدین جونیجو کا تعلق سانگھڑ سے تھا اور انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں پیپلز پارٹی اور اپنے حلقے کی بہترین خدمت کی۔صدر زرداری نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ روشن الدین جونیجو کی وفات سے ایک قابل سیاسی رہنما ہم سے جدا ہو گیا ہے، جو ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے رہے۔