ّکوئٹہ ،ایف آئی اے کارروائی، غیر قانونی سمندر کے راستے ایران جانے والے 22ملزمان گرفتار

پیر 15 ستمبر 2025 21:20

ًکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر کے عملے نے بلوچستان کے علاقے جیونی اور گبد میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے والے 22ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر کے عملے نے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والوںکے خلاف جاری کاروائیوںکے دوران گزشتہ روز سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 22 ملزمان کو گرفتارکرلیا گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب، کے پی اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں 13 کا تعلق پنجاب، 7 کا تعلق کے پی اور 2 کا تعلق سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے ملزمان کو جیونی اور گبد پی بی 250 سے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھاملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔ ایف آئی اے گوادر اور بلوچستان کا عملہ روزانہ غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران کے راستے بیرون ملک جانے والوں کے خلاف تواتر کے ساتھ کارروائیاں کررہا ہی