
ٓصوبے کے طول و ارض میں 33606 ایکڑ پر کاشت کی گئی پوست کی فصل کو تلف کر دیا گیا ہے، منیر احمد
پیر 15 ستمبر 2025 21:20
(جاری ہے)
تاہم منیر احمد نے ٹیلی گراف کی خبر کی تردید کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ بلوچستان میں کاشت ہونے والی پوست کی فصلوں کو مکمل طور پر تلف کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان میں مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی مرتب کردہ رپورٹس کے مطابق قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، دکی، ہرنائی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، قلات، مستونگ، خاران سمیت صوبے کے دوسرے علاقوں میں مجموعی طور پر 31562 ایکڑ زمین پر پوست کاشت کی گئی تھی۔ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹس کے برعکس جب آپریشن مکمل ہوا تو پوست کا زیر کاشت رقبہ 33606 ایکڑ تک پہنچ گیا۔انہوں نے بتایا بلوچستان حکومت نے پوست کی فصل تلف کرنے کے لیے 6کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کیے۔ جن لوگوں نے اپنی زمین منشیات کی کاشت کرنے اور فصل لگانے کے لیے دی ہے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے زمین سرکاری تحویل میں لے لی جائے گی۔ اور پوست کو تلف کرنے کے لیے حکومت نے روایتی طریقوں سمیت ڈرونز بھی استعمال کیے۔ چار جدید ڈرونز خریدے گئے، جن کی مدد سے پوست کی فصل تلف کرنے کے لیے اس پر سپرے کیا گیا۔امریکی حکام کا ماضی میں کہنا تھا کہ پاکستان نہ صرف منشیات خصوصا افیون اور چرس کی بڑی مقدار میں پیدا کرنے والا ملک ہے بلکہ یہ بین الاقوامی منشیات کی منڈی تک پہنچنے کے لیے ایک اہم گزرگاہ بھی ہے۔انہوںنے وضاحت کی کہ جب افغانستان میں طالبان کی حکومت آئی تو وہاں پر پوست کی کاشت پر پابندی لگا دی گئی جس کے بعد منشیات کاشت کاروں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں منشیات کی کاشت شروع کر دی۔ اس کی تصدیق اقوام متحدہ کے ادارے نے بھی کی۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ امور انسانی ہمدردی (اوچا)کے تحت چلنے والی معلوماتی ویب سائٹ ریلیف ویب کے مطابق افغان طالبان کی طرف سے اپریل 2022 میں پوست کی کاشت پر پابندی لگنے کے بعد کاشت کار جنوبی افغانستان سے نکل کر سرحدی پاکستانی علاقوں میں جا کر پوست اگانے لگے۔لیکن بلوچستان حکومت کے مطابق جب یہ معاملہ ان کے نوٹس میں آیا تو تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں سے رپورٹ طلب کی گئی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے منشیات کی کاشت کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر کے فصلیں کو تلف کرنا شروع کر دیںمنشیات کی کاشت اور پھیلا روکنے کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس، فرنٹیئر کور بلوچستان، ایکسائز فورس، لیویز فورس اور پولیس کی مدد لی گئی۔انہوںنے بتایا کہ سال میں دو مراحل میں پوست کاشت کی جاتی ہے۔ پہلے مرحلے میں فروری سے مئی تک فصل لگائی جاتی ہے۔ دوسرے مرحلے میں جون اور جولائی میں چرس بنانے کے لیے فصل کاشت کی جاتی ہے۔ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے علاقے میں یہ فصل ڈرونز اور دوسری مشینری کی مدد سے تلف کر دیں۔انہوںنے بتایا کہ مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں 1867 ایکڑ پر پوست کی فصل لگائی گئی۔ اگست میں 155 ایکڑ پر لگائی گئی فصل تلف کر دی گئی۔انہوںنے بتایا کہ 2023 میں چرس بنانے کے لیے 115 ایکڑ پر لگائی گئی کاشت کی فصل تلف کی گئی تھی جب کہ 2024 میں 718 ایکڑ پر پوست کی فصل کو تلف کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے فصل کاشت کرنے والوں کے خلاف مختلف مقدمات بھی درج کیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ پوست تلف کرنے کے خلاف مزاحمت کریں گے ان کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیے جائیں گے جب کہ ان کے شناختی کارڈ اور بینک اکائونٹ بھی بلاک کیے جا رہے ہیںمزید اہم خبریں
-
ہائیکورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے . جسٹس محسن اختر کیانی
-
شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض روانہ ہوگئے
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار
-
ملازمین کو اب کم ازکم 40 ہزار روپے اجرت لازمی دینا ہوگی ، اداروں کو مراسلہ جاری
-
کرکٹ: مصافحہ نہ کرنے کا تنازعے پر پاکستانی موقف کی جیت؟
-
بھارت اور پاکستان طویل انتظار کے بعد نیزہ بازی مقابلے کے لیے تیار
-
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
-
کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ کیا تو فوڈ سکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
-
پاکستانی کمپنی دی آرگینک میٹ نے چین سے 7.5 ملین ڈالر کے آرڈرز حاصل کرلیے
-
جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس
-
خلیفۃ الارض کی ذمہ داریاں ادا کرنے کےلئے ہمیں خود کو قرآن وسنت سے جوڑنا ہوگا،معرفت کا راستہ علم کےذریعے طے کیا جاسکتا ہے،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.