Live Updates

ع* پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن(پی سی جی ای) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 327واں اجلاس

۹ حالیہ سیلاب کا کپاس کی فصل پر اثرات کا جائزہ‘ اندریں حالات جننگ کے کاروبار کیلئے لائحہِ عمل پر تبادلہِ خیال

پیر 15 ستمبر 2025 22:25

wرحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن(پی سی جی ای) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 327واں اجلاس پی سی جی اے ہاؤس، ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سینئر وائس چیئرمین پی سی جی اے شیخ فیاض احمد نے کی۔ اجلاس میں حالیہ سیلاب کا کپاس کی فصل پر اثرات کا جائزہ لیا گیا اور اندریں حالات جننگ کے کاروبار کیلئے لائحہِ عمل پر تبادلہِ خیال کیا گیا۔

سابق چیئرمین پی سی جی اے چودھری وحید ارشد نے کہا کہ دریائے ستلج میں سیلاب کی وجہ سے تمام زرعی فصلیں بشمول کپاس بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ چیئرمین، پی سی جی اے حاجی محمد اکرم نے بتایا کہ جلالپور پیروالہ اور علی پور تحصیلوں میں 95فیصد کپاس تباہ ہو چکی ہے اور ضلع لودھراں میں 50فیصد کپاس کو نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں کپاس کی صورتِ حال بتاتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی جی اے مہیش کمار نے بتایا کہ سندھ میں کپاس کی پیداوار اور کوالٹی دونوں بہتر ہیں اور کاشتکار خوش ہیں۔

اجلاس میں اندازہ لگایا گیا کہ سیلاب کی وجہ سے کپاس کی پیدوار میں تقریباً 6سی10لاکھ بیلز کی کمی ہو سکتی ہے۔ممبر پی سی جی اے سلمان مقبول نے کہا کہ کاروبا ر میں شفافیت کیلئے کپاس کی خرید و فروخت کو دستاویزی کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصدکیلئے انہوں نے ایک کنٹریکٹ فارم تیار کیا ہے جس کے خدوخال سے انھوں نے شراکاء کو آگاہ کیا۔انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ پاکستان میں سیلاب سے کپاس کو ہونے والے نقصان کی ٹوہ میں ہے۔

سابق چیئرمین، پی سی جی اے مختار احمد خان بلوچ نے کپاس کی تباہی اور جننگ انڈسٹری کی زبوں حالی پر بہت دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک میں کپاس کی بحالی کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے تاکہ جننگ کا کاروبار ماضی کی طرح بحال ہو سکے۔اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین شیخ فیاض احمد کے علاوہ وائس چیئرمین راجہ رمیش کمار اتوانی،ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران سجاد حیدر،محمد حبیب، راؤ نوید احمد، طالب حسین، محمد خبیب علی ویگل رحمانی، شام لال، مہیش کمار، ہریش کمار، ڈاکٹر آسر مل،لیاقت علی، بھوجو مل، سابق چیئرمینوں حاجی محمد اکرم، چودھری وحید ارشد، امان اللہ قریشی، مختار احمد خان بلوچ،سہیل محمود ہرل اور سینئر ممبران پی سی جی اے ملک غلام مصطفی کھنڈوا، حاجی عاشق علی رحمانی،جاوید طارق، مظہر شعیب خان، سلمان مقبول،شیخ عماد،خالد خان،ظفر اقبال اور عمران خان نے خصوصی طور پر شرکت کی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات