ؔپشاور، خیبرپختونخوا میں تیسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاری مکمل، ضابطہ اخلاق کے تحت اہم پابندیاں عائد

)انتخابات 19 اکتوبر 2025 کو ہوں گے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 ستمبر سے 18 ستمبر 2025 تک کی جائے گی،جاری اعلامیہ

پیر 15 ستمبر 2025 22:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں نا ئیبرہڈ/ ویلیج کونسلوں کی خالی نشستوں پر تیسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ افسران کی تقرری کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ یہ انتخابات 19 اکتوبر 2025 کو ہوں گے، اور صوبے بھر میں امیدواروں کی فہرست کی حتمی تیاری کی جارہی ہے۔

انتخابی شیڈول سے متعلق جاری اعلامیہ کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 ستمبر سے 18 ستمبر 2025 تک کی جائے گی، 19 ستمبر 2025 کو جاری کی جائے گی، امیدوار 20 ستمبر سے 23 ستمبر 2025 تک اپنی اپیلیں داخل کر سکیں گے، اپیلوں کا فیصلہ 26 ستمبر 2025 تک کیا جائے گا،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 29 ستمبر 2025 تک واپس لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

30 ستمبر 2025 کو جاری کی جائے گی اور انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ 19 اکتوبر 2025 کو پولنگ ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق ریٹرننگ افسران 22 اکتوبر 2025 کو حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق ان انتخابات کے دوران سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، وزیراعظم، قومی و صوبائی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر، وفاقی و صوبائی وزرا اور دیگر عوامی عہدیداروں پر بھی ان کونسلوں میں انتخابات تک جانے اور وہاں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کرنے پر پابندی ہوگی۔

اس اقدام کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت اور غیرجانبداری کو یقینی بنانا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت اور اثر و رسوخ کو روکا جا سکے۔الیکشن کمیشن نے ان ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ افسران کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ ان افسران کا کام انتخابات کے دوران شفافیت کو یقینی بنانا اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا غیر قانونی سرگرمیوں کا جائزہ لینا ہوگا۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں یہ انتخابات اس بات کا تعین کریں گے کہ کون سی سیاسی جماعت یا آزاد امیدوار اپنے علاقے کی ویلیج اور نائبرہڈ کونسلوں میں نمائندگی حاصل کرتا ہے۔ اس حوالے سے عوامی سطح پر کافی دلچسپی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ ان انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنی صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گی