Live Updates

کھیل میں سیاست اخلاقی پستی کی علامت ہے،عطاء تارڑ

چھ جہاز بھی گرگئے، جنگ بھی ہارگئے، اب کرکٹ میں سیاست ،جن کی کوئی عزت نہیں وہ کھیل میں سیاست کرتے ہیں، وزیر اطلاعات

منگل 16 ستمبر 2025 22:29

کھیل میں سیاست اخلاقی پستی کی علامت ہے،عطاء تارڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطائ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کو سیاست سے جوڑنا اخلاقی پستی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہجو قومیں اخلاقی طور پر کمزور ہو جاتی ہیں، وہ کھیل میں بھی سیاست لے آتی ہیں۔وفاقی وزیر نے حالیہ پاک،بھارت کرکٹ تنازعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چھ جہاز بھی گر گئے، جنگ بھی ہار گئے، اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ "جن کی کوئی عزت باقی نہیں رہتی، وہ اپنی خفت مٹانے کے لیے ایسے حربے اختیار کرتے ہیں۔عطائ تارڑ نے زور دیا کہ کھیلوں میں ہمیشہ اسپورٹس مین اسپرٹ قائم رہنی چاہیے۔ ایک صحافی کے سوال پر کہ آیا پاکستان نے آئی سی سی سے میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، وزیر اطلاعات نے کہایہ بات محسن نقوی صاحب ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا کہ میرا خیال ہے میچ ریفری کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، ریفری کو بطور ریفری ہی ایکٹ کرنا چاہیے۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس معاملے پر جو بھی فیصلہ ہوگا، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہی کرے گا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات