میٹرک کے امتحانات 2025 میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا وطالبا ت کے لیے تقسیم انعامات کی تقریب

منگل 16 ستمبر 2025 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سرور ایجوکیشن ٹرسٹ سیکنڈری سکول کراچی کی طرف سے میٹرک کے امتحانات 2025 میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا وطالبا ت کے لیے تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں میڈم رامین صدیقی، اسٹوڈنٹ، والدین اور میڈم صائمہ خان اور اہل علاقہ نے شرکت کی محمد جاوید اور ٹیچرز نے آنے والے مہمانوں اور طلبا کا استقبال کیا۔

میڈم صائمہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں کے اساتذہ بہت محنت لگن سے بچوں کی معیاری تعلیم کے کوشاں ہیں اور والدین اپنے بچوں کو پابندی سے اسکول بھیجیں تاکہ ہمارے بچے اور ہمارا معاشرہ تعلیم یافتہ ہو سکے۔ میڈم رامین صدیقی نے کہا کہ بچوں نے جس اچھے انداز میں ملی نغمے پیش کیا اور بچوں میں اعتماد دیکھا انہوں نے کہا مجھے لگ رہا ہے کہ واقعی اساتذہ انتہائی لگن سے بچوں کی تربیت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مس زینب نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور بچوں کی کامیابی پہ ٹیچرز اور بچوں کو خراج تحسین پیش کیا۔پروگرام کے تمام انتظامات مس اعشال ، صبا ، سدرہ کائنات علیزہ کرن اور سب اسٹاف نے شاندار طریقے سے کیا۔ میٹرک کے اسٹوڈنٹ میں انعامات تقسیم کیے گے آخر میں محمد جاوید نیخیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالی کے کرم سے بچوں نے 100% رزلٹ حاصل کیا ہے اور یہ کامیابی کا سلسلہ 20 سال سے جاری ہے ہمارے اساتذہ اور بچوں کی دن رات کی محنت ہے کہ اللہ تعالی نے آج کامیابی سے سرخرو کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بچے صرف اچھے گریڈز لے کر کامیاب ہی نہیں ہوے۔

بلکہ باکردار محب وطن ایماندار والدین کی عزت کرنے والے اور سب سے بڑھ کر دین اسلام پہ عمل کرنے والے ہمارے پیارے نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیکر بن رہے ہیں محمد جاوید نے صالح صبا صنا نور فاطمہ بخشیر مدثر سید علی عباس ضیاد سردار حسن اور باقی تمام کامیاب ہونے والے بچوں کو مبارکباد دی اور بچوں کے والدین سے التماس کی کہ بچوں کی تعلیم کو آگے بھی جاری رکھیں ۔

انہوں نے کہا انشااللہ ہماری بچوں کے لیے ہمیشہ نیک خواہشات اور دعاہے کہ اللہ تعالی ہمارے بچوں کو مزید کامیابی دے اور یہ بچے اپنے ملک پاکستان کی ترقی کے لیے ہر شعبے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ آمین۔ آخر میں سب بچوں نے مہمانوں نے اور ٹیچرز نے مل کر قومی ترانہ پیش کیا اور افواج پاکستان کے لیے دعا کی اور شہدا کوخراج عقیدت پیش کی اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ۔ اور پاکستان کی ترقی کے لیے مل کر محنت اور لگن سے کام کرنے کا اعادہ کیا۔ محمد جاوید نے تمام برادریوں سے اسکول میں آنے کی دعوت دی ۔ اور کہا کہ معاشرے کا ہر فرد اسکول آئے اور بچوں کی معیاری تعلیم کے لیے بچوں اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرے۔تا کہ ایک مہذب معاشرہ تشکیل پا سکے۔