پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کے ضیاع سے متعلق آگہی کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جائے گا

بدھ 17 ستمبر 2025 11:45

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کینقصان اور ضیاع سے متعلق آگہی کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے عالمی ماحولیاتی اداری(یو این ای پی)کے مطابق دنیا کی ایک تہائی آبادی کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے جبکہ روزانہ ایک ارب انسانوں کی ضرورت کے مطابق خوراک ضائع ہو جاتی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے مطابق ضائع ہونے والی خواراک کے علاوہ 13 فیصد خوراک اجناس کی کٹائی سے فروخت تک کے ترسیلی مراحل میں ضائع ہو جاتی ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ خوراک گھروں میں ضائع ہوتی ہے جس کا سالانہ حجم 631 ملین ٹن ہے۔ یہ ضائع ہونے والی مجموعی خوراک کا تقریبا 60 فیصد ہے جبکہ کھانے پینے کے مقامات اور خوردہ فروشی کے دوران بالترتیب 290 اور 131 ملین ٹن خوراک ضائع ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا کا ہر فرد سالانہ اوسطا 79 کلو گرام خوراک ضائع کرتا ہے۔جس سے دنیا میں بھوک سے متاثرہ ہر فرد کو روزانہ 1.3 کھانے مہیا کیے جا سکتے ہیں۔ خوراک کینقصان اور ضیاع سے متعلق آگہی کا عالمی دن کی مناسبت سے سرکاری، نجی اور فلاحی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور پراگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو اس حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔