معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص اور یوم دفاع کی مناسبت سے سکولوں طلباء وطالبات کا تقریری مقابلہ جوشیلی تقریروں نے لہو گرما دیا

بدھ 17 ستمبر 2025 15:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص اور یوم دفاع کی مناسبت سے سکولوں طلباء وطالبات کا تقریری مقابلہ جوشیلی تقریروں نے لہو گرما دیا رنگا رنگ ٹیبلو، قومی ملی نغموں نے سماں باندھ دیا تقریب برڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے تعاون سے دی ہیریٹیج اسکول سسٹم مظفرآباد میں منعقد کی گئی یومِ دفاعِ پاکستان اور معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کی مناسبت سے شاندار اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار تقریب میں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے پرجوش تقاریر اور رنگا رنگ ٹیبلو کے ذریعے وطن سے محبت اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا تقریب کی میزبانی پرنسپل محترمہ منزہ شیخ نے کی جس میں جیوری کے طور پر ڈاکٹر تہنیت اقبال پروفیسر راجہ شعیب اور پروفیسر جاوید اقبال نے جیوری کے فرائض سرانجام دیئے مقابلے میں مظفرآباد کے آٹھ اسکولوں نے شرکت کی،طلبہ نے قومی موضوعات پر جوش و خروش سے تقاریر پیش کیں۔

(جاری ہے)

تقاریر میں وطن سے محبت، قومی یکجہتی، دفاعِ پاکستان، اور افواج کی قربانیوں کو موضوع بنایا گیا۔ تین اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ دیگر تمام شرکاء کو تعریفی اسناد سے نوازا گیاتقریب کو مزید جاذبِ نظر بنانے کے لیے رنگا رنگ ٹیبلو اور دل کو چھو لینے والے قومی و ملی نغمے بھی پیش کیے گئے، جنہوں نے حاضرین کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ مزید ابھارا تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی کریکلم ٹیکسٹ بک راجہ نصیر نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان قوم کا اصل سرمایہ ہیں۔

انہیں چاہیے کہ جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مہارت اور سائنسی تعلیم میں مہارت حاصل کریں تاکہ پاکستان ہر میدان میں سرفراز ہو۔ آج کی جنگ ہائبرڈ ہے، اور ہمیں اپنے ذہن، علم اور کردار کے ہتھیاروں سے اسے جیتنا ہے یہ تقریب نہ صرف ایک مقابلہ تھی بلکہ یہ ایک پیغام بھی تھی کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ بچوں اور بچیوں کی پراعتماد تقاریر اور شاندار فنکارانہ صلاحیتوں نے یہ ثابت کیا کہ ہماری نئی نسل وطن سے سچی محبت رکھتی ہے اور وہ نظریاتی و تکنیکی دفاع کے لیے ہر دم تیار ہے ڈاکٹر طارق شفیع نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں تین بار اس کی نئی روح نے جنم لیا ظ 1947، 6 ستمبر 1965، اور 9 مئی۔

ہماری افواج نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحے تیار ہیں۔ آج جنگ صرف سرحدوں پر نہیں، بلکہ معیشت، ٹیکنالوجی اور کلچر کے محاذ پر بھی لڑی جا رہی ہے۔ اب ہماری نوجوان نسل کو ان نئے میدانوں میں اپنی مہارت کا لوہا منوانا ہوگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برڈ فاؤنڈیشن کی کوآرڈینیٹر طاہرہ کاظمی نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا فخر اور ہماری امید ہے۔

آج کی تقریب میں طلباء و طالبات نے جس جوش، جذبے اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، وہ یقین دلاتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ برڈ فاؤنڈیشن اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ نہ صرف تعلیمی میدان میں نوجوانوں کی رہنمائی کر رہی ہے، بلکہ ان کے اندر قومی شعور، قائدانہ صلاحیت اور حب الوطنی کا جذبہ بھی بیدار کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرام ہماری نئی نسل کو مقصدِ زندگی سے جوڑتے ہیں اور انہیں قومی ترقی کے سفر میں متحرک کردار ادا کرنے کے قابل بناتے ہیں۔