سرگودہا کے لیے پہلےمرحلےمیں 48 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ

بدھ 17 ستمبر 2025 17:23

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 19 ستمبر 2025ء بروز جمعہ سرگودہا میں ایک پروقار تقریب میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کریں گی۔ ضلع سرگودہا کے لیے پہلے مرحلے میں 48 الیکٹرک بسیں آرہی ہیں جو ایک دو روز میں سرگودھا پہنچ جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرگودھا ملک محمد طاہر نے الیکٹرک بس سروس کے افتتاح کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ملک محمد طاہر نے کہا کہ ابتدائی طور پریہ بسیں تمام تحصیلوں میں چلائی جائیں گی اس ضمن میں جنرل بس اسٹینڈ سرگودھا میں پانچ بیس خالی کروا لیے گئے ہیں جبکہ تین تحصیلوں بھلوال، بھیرہ میں دس دس، کوٹ مومن میں دس اور سلانوالی میں نو بسیں چلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بھلوال اور شاہپور کے روٹس پر یہ بسیں ہر گھنٹے بعد روانہ ہوں گی۔

ملک محمد طاہرنے کہا کہ بسوں کی چار جنگ کے لیے بجلی کی تنصیب کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرگودہا شہر کے متوقع روٹس میں رُوٹ نمبری 1 میں چک نمبری 91 تا بھلوال /بھیرہ (قنچی موڑ، جنرل بس اسٹینڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن چوک، گل والا، 40 پھاٹک، 33 پھاٹک، اجنالہ، بھلوال، واپڈا کالونی، ڈنگی پل، خان محمد والا) رُوٹ نمبری 2 میں چک نمبری 91 شمالی تا سلانوالی (قنچی موڑ، 47 پل، یونیورسٹی آف سرگودہا، ڈی ایچ کیو، نوری گیٹ، 78 پل، باجوہ کالونی، چرنالی، پنڈی رسول،شاہین آباد، الوانہ ، مگوانہ بنگلہ) رُوٹ نمبری 3 میں چک نمبری91 تا کوٹ مومن (قنچی موڑ، 47 پل، جنرل بس اسٹینڈ، چونگی نمبر 9، مٹھہ لک، معظم آباد) رُوٹ نمبری4میں چک نمبری 91تاتحصیل ساہیوال (قنچی موڑ،47 پل، یونیورسٹی آف سرگودہا، کمشنر آفس، ڈسٹرکٹ کورٹس، ڈی ایچ کیو، نوری گیٹ، 78 پل، 85 جھال، چک نمبر 84، چک نمبر 92، احمد پور، چاوے والا، لنگر والا، کد لتھی)۔

اسی طرح روٹ نمبری 5 چک نمبری 91 تا شاہپور سٹی (قنچی موڑ، 47 پل، یونیورسٹی آف سرگودہا، کمشنر آفس، ڈسٹرکٹ کورٹس، ڈی ایچ کیو، نوری گیٹ، عزیز بھٹی ٹاؤن، جھال چکیاں، دھریمہ، چک نمبر 4، ویگووال، شاہپور صدر، شاہپور شہر) شامل ہیں۔