میر مرتضیٰ بھٹو کی 71ویں سالگرہ کل منائی جا رہی ہے

بدھ 17 ستمبر 2025 22:33

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے میر مرتضیٰ بھٹو کی 71ویں سالگرہ کل 18 ستمبر کو منائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرحومہ اہلیہ غنویٰ بھٹو اور پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے زیر اہتمام لاڑکانہ اور ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ میر مرتضیٰ بھٹو 20 ستمبر 1996 کو کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق ہوئے تھے۔