خیرپور میں صحابی رسول سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی توہین کی شید مذمت کرتے ہیں ،نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک

ایس پی خیر پور عہدے پر بیٹھ کر کسی بیرونی ایجنڈے کیلئے کام کررہے ہیں مذہبی معاملات کو حل کرنے کی بجائے اس میں انتشار چاہتے ہیں ،شاہد غوری

بدھ 17 ستمبر 2025 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ خیرپور میں جتھوں کی صورت میں صحابی رسول سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی توہین کھلی دہشتگردی ہے ،ایس ایس پی خیر پور حسن سردار نیازی توہین کرنیوالے عناصر کو سپورٹ کررہے ہیں ،ایس ایس پی خیر پور حسن سردار نیازی کو فوری طورپر عہدے سے ہٹا کر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،SSPخیرپور نے اہلسنت کے علماء ومشائخ کو اپنے دفتر میں بٹھا کر تضحیک آمیز رویہ گالم گلوچ اور مذہبی جماعتوں کو برا بھلاکہا ،ایس ایس پی حسن سردار نیازی کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ ، وزیر داخلہ سندھ آئی جی سندھ فوری طور پر نوٹس لیں ،جنونی انتہاپسند علماء کرام کی توہین کرنیوالے کو ایس ایس پی کو برطرف کیا جائے ،پولیس میں موجود ایس ایس پی حسن سردار نیازی جیسی کالی بھڑیں امن وامان تباہ کرنے کا باعث بنتی ہیں ،اہلسنت کے خلاف نامز FIRدرج کردی گئی اور سیدنا حضرت عمر فاروق کی توہین کرنیوالوں کو پولیس کی مدعیت میں نامعلوم FIRدرج کی گئی جو ظلم اور انصاف کا قتل اور صوبے میں مذہبی انتشار پھیلانے کے مترادف ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی کھلے عام توہین کی شدید مذمت اور ایس ایس پی خیرپور منفی رویئے پر ان فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا ،محمد شاہد غوری نے کہا کہ پولیس انتظامیہ مذہبی رواداری اور معاملے کو افہام تفہیم سے حل کرانے کیلئے کردار ادا کرتی ہے مگر ایس ایس پی خیرپور کھل کر مذہب سے بیزاری کا اعلان کررہے ہیں ،علماء ومذہبی تنظیموں کے عہدیداروں کے ساتھ منفی رویہ اخلاقیات اور ایس ایس پی کے عہدے کے منافی عمل ہے ،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایس ایس پی خیر پور عہدے پر بیٹھ کر کسی بیرونی ایجنڈے کیلئے کام کررہے ہیں مذہبی معاملات کو حل کرنے کی بجائے اس میں انتشار چاہتے ہیں ،حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی توہین کرنیوالیاصل کرداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ،ایس ایس پی خیرپور کو فوری عہدے سے ہٹا کر اس کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔