دھیرکوٹ میںزرعی نمائش ،کثیر تعداد میں کسان اپنی تیار کردہ اشیا کے ساتھ شامل،ڈپٹی کمشنر نے انعامات تقسیم کئے

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:40

باغ / دھیرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)ئی)دھیرکوٹ میں سینکڑوں مقامی کسانوں نے سیب۔ سبزیات۔ شہد۔ زیتون۔ دیسی کھانوں۔ دستکاری۔ مقامی جڑی بوٹیوں۔سور ج مکھی۔ دیسی مرغیوں سمیت مختلف انواع کے پھلوں کے سٹالز لگائے۔ جس کو دیکھنے اور آرگینک اشیا کو خریدنے کے لیے ھزاروں خواتین۔ بچے۔ بزرگ اور ھر شعبہ ھائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

اس نمائش اور زرعی وثقافتی میلے کا انعقاد پاکستان کی سماجی تنظیم ھیلپ ان نیڈ اور محکمہ زراعت دھیرکوٹ نے کیا۔ اس زرعی وثقافتی نمائش کا افتتاح ڈپٹی کمشنر باغ ڈاکٹر راجہ صداقت۔ چئیرمین ھیلپ ان نیڈ انعام الحق مسعودی نے کیا۔ جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت آمنہ رفیع۔ ایگری بزنس کارپوریشن پاکستان کے سی ای او طارق تنویر۔

(جاری ہے)

سی ای او ھیلپ ان نیڈ حامد خان ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر ڈاکٹر شبیر شیخ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راجہ تصدق حسین۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر عارف مجید۔ اسسٹنٹ کمشنر دھیرکوٹ امجد قادر۔ ھنی بی ایسوسی ایشن وایگری ٹورزم ضلع باغ کے چئیرمین راجہ مہتاب اشرف خان۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ندیم اقبال عباسی۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سید حبیب شاہ۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ھیڈکوارٹر راجہ نعیم حمید۔ سردار غلام مرتضی عباسی۔

پروگرام منیجر ایچ آئی این نعمان اختر۔ مانیٹرنگ آفیسر حفصہ۔ پروفسیر گورنمنٹ ڈگری کالج دھیرکوٹ۔۔ پروفیسر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سردار تعظیم عباسی۔ و نفیس بیگ بزم چشتیہ فاضلیہ آزاد کشمیر کے صدر راجہ محمد ارشد خان۔ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر راجہ امتیاز ایڈووکیٹ۔ سردار عاشق ایڈووکیٹ۔ آزاد کشمیر کے ممتاز کاشتکار رھنما سردار رشید چغتائی۔

سابق ڈائریکٹر سردار سرفراز عباسی۔ ھنی بی کے ماسٹر ٹرینر راج شکیل۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت باغ محمد ندیم۔ زراعت آفیسرز ساجد مجید۔ وقار احمد۔ شازیہ سرور۔ تاجر ایسوسی ایشن کے رھنما سردار واصد عباسی۔ کسان دوست فورم کے سیکرٹری جنرل سردار عارف۔ ھنی بی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی راجہ خان محمد خان۔ ایس ایچ او دھیرکوٹ خاقان قاضی۔ ھیومن اپیل کے کوارڈینیٹر سردار عثمان۔

شاھین یوتھ فورم کے رھنماقاسم خورشید۔ کریکٹر ایجوکیشن کے آفیسر سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر باغ ڈاکٹر راجہ صداقت حسین۔ تھے جبکہ صدارت چئیرمین ھیلپ ان نیڈ انعام الحق مسعودی نے کی۔ اس تقریب میں کاان تنظیموں۔ سماجی کارکنان مختلف کالجز اور سکولوں کے آساتذہ اقر طلبا و طالبات اور دیگر شعبہ ھائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

۔۔ اس موقع پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کسانوں کو کیش انعامات بھی دئیے گئے۔ اس تقریب میں زراعت کے شعبہ کے متعلق کوئز مقابل میں دس افراد کو ھیلپ ان نیڈ کی طرف سے کیش انعامات اور سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ھوئے ڈپٹی کمشنر باغ ڈاکٹر صداقت نے کہاکہ اس وقت ھم جن مشکلات سے مجموعی طور پر گزر رھے ھیں ایسے موقع پر سینکڑوں کاشتکاروں کا مقامی سطح پر بہت اعلی اقسام کے پھل۔

سبزیات اور دیگر اشیا پروڈیوس کرنا ھوا کا تازہ جھونکا ھے۔ اور اس سلسلے میں محکمہ زراعت اور ھیلپ ان نیڈ کی اس شعبہ میں کاوشوں کو سراھا۔ اور اس سلسلہ میں حکومتی سطح پر کاشت کاروں اقر اداروں، کو ھر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر صدر تقریب انعام الحق مسعودی نے کہا کہ فوڈسکیوروٹی ایک بڑا مسئلہ ہے جس کے لیے ھمیں موسمیاتی تغیرات کا نقصانات کو سامنے رکھتے ھوئے ققمی سطح پر منصوبہ بندی کی ضرورت ھے۔۔۔پروگرام کے اختتام پر کسانوں میں سرٹیفکیٹس جبکہ مہمانوں کو شیلڈز دی گئیں۔