کلرسیداں،پولیس نے سرچنگ آپریشن کے دوران تین اف غان باشندوں کو حراست میں لے لیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 16:03

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) کلرسیداں پولیس نے سرچنگ آپریشن کے دوران تین افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔ گرفتار افراد میں جن طور خان، بسمہ اللہ خان اور متین خان شامل ہیں، جو جلال آباد افغانستان کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی معمول کے سرچ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی، جس کا مقصد علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا تھا۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ افراد کے پاس کسی قسم کے قانونی دستاویزات یا رہائشی اجازت نامے موجود نہیں تھے۔۔گرفتار افغان باشندوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد راولپنڈی ٹرانزٹ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے انہیں افغانستان روانہ کیا جائے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ایسے تمام غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور یہ آپریشن مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔\378