دوسرا شہید حکیم محمد سعید باسکٹ بال ٹورنامنٹ (کل)سے شروع ہوگا ،بیگم اسما علی شاہ افتتاح کریں گی

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون فردوس اتحاد کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری زاہد ملک کی اجازت اور صدرغلام عباس جمال کی زیر سرپرستی دوسرا شہید حکیم محمد سعید گرلز اور بوائیز ٹورنامنٹ کا آغاز آج 5 بجے شام جمعہ کو انٹرنیشنل عبد الناصر باسک بال کورٹ آرام باغ برنس روڈ پر ہوگا یہ اعلان فردوس اتحاد کی صدر اور کے بی اے کی سرپرست شاہدہ پروین کیانی نے کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید محمد علی شاہ کی اہلیہ اور سابق وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ اور سابق MPA سید عمران علی شاہ کی والدہ بیگم اسماعلی شاہ مہمان خصوصی ہونگی گرلز ٹورنامنٹ کی سیکرٹری زعیمہ خاتون کے مطابق 8 ٹیمیں جبکہ بوائیز سیکریڑی حاجی محمد اشرف یحیی کے مطابق 8 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں گرلز کے مقابلیتین دن اور اور بوائز کے مقابلے 6 دن جاری رہینگے گرلز مقابلے 4 بجے شام اور بوائیز مقابلے رات میں برقی قمقموں میں منعقد ہونگے ٹورنامنٹ کے ٹیکنکل آفیشلز میں انٹرنیشنل ظفر اقبال انجینئر زین العابدین چنہ ، عامر شریف ،نعیم احمد، راج کمار لکھوانی، نصرت افضل. طلعت ادریس ، محمد عثمان ،ذوالفقار عباس خان ،مائیکل ٹر نر ہونگے�

(جاری ہے)