جعلساز افسر اور کرپشن کی دیوی کے خلاف تمام افسران ایسوسی ایشن میدان میں آگئیں

جمعرات 18 ستمبر 2025 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) متحدہ آفیسرز فورم کی قائم مقام صدر سیدہ رباب جعفری، جنرل سیکریٹری عدنان آرائیں اور کووا کراچی کے چیئرمین محمد اظہر نے کہا ہے کہ میئر کراچی کو کالی بھیڑیں نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ جو جعلسازی جعلی لیزیں اور قبضوں کے زریعے ادارے کو سخت نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جو گناہ پکڑا جائے وہ دوسرے افسر پر ڈال دو میونسپل کمشنر جو انکے دست راست ہیں۔

ان سے اینٹی کرپشن کو خط لکھوا دو۔ لیکن فیصل رضوی بھول چکے ہیں کہ وہ کتنے بڑے بڑے اور غلط کام کرچکے ہیں۔ نیب اور اینٹی کرپشن میں انکی بھی انکوائری چل رہی ہے۔ رضا عباس رضوی کئی کام ایسے کرکر کے گئے ہیں کہ بہت جلد پریشانی میں ہوں گے۔ افضل زیدی نے انکی دو بڑی انکوائریز دبا دیں۔

(جاری ہے)

اورنگی میں مفتی منیب الرحمان کو چونا لگا دیا میئر کو چونا لگا دیا کونسل کی قرارداد منظور کرالی جبکہ اسکی پہلے سے قرارداد منظور تھی۔

فلاحی زمین کو کمرشل موٹیشن دے دی۔ آفاق مرزا اور جاوید مصطفی کے کارناموں کی طویل فہرست ہے۔ فیصل رضوی اب بھی خود کو حقیقی کا ڈان سمجھ رہا ہے۔ جبکہ آفاق احمد اسے فارغ کرچکا ہے۔ سیدہ رباب جعفری نے کہا کہ سزا یافتہ افراد اہم عہدوں پر بیٹھ کر فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرکے کے ایم سی کا ماحول برباد کر رہے ہیں، میرا تعلق بھی اسی مسلک سے ہے لیکن ہم اس سوچ کے حامل نہیں۔

جس افسر کے لئے وہ گمراہی کی مہم ہر جگہ ہر ادارے میں چلا رہے ہیں وہ تو احتساب کے لئے بھی تیار ہے لیکن دس سال غائیب رہ کر ماروائے قانون تنخواہیں اور جعلسازی سے سروس بک بنانے انٹریزکرانے والے حقیقی کے افسران جو اب حقیقی کا حصہ بھی نہیں ہیں۔ انکی جنم کنڈلی کا مکمل ریکارڈ ہے۔ ہمارے افسر سابق پی ڈی نے ہر کام قانون کے مطابق کیا۔ تم بھتے مانگ کر وصولیاں کرکے اصل کاموں کو بھی جعلی بنانے کی کوشش کر رہے ہو۔

سب رجسٹراورنگی سے جعلی لیزیں کرا رہے ہو۔ کیا بتا دیا جائے تم کیا کیا کرتے رہے ہو۔ منصور چاچا کے ساتھ ملکر کون کون سے جرائم کئے۔ تم کبھی بھی افسر نہیں رہے نہ خاندانی ہو۔ کم ظرف اور کم عقل اور پاگل کتے میں کوئی فرق نہیں ہمارا افسر ہر جگہ کو فیس کرے گا تم اپنی فکر کرو اثاثہ جات کا حساب دو۔ آج سے ایکشن کمیٹی تمہارے سارے راز افشاں کرنے کی ذمہ داری لیتی ہے۔