انٹرنیشنل پیکجنگ فلمزگروپ نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا، کمپنی کی فی شیئر آمدنی میں12گنا اضافہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز گروپ نے 30جون 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے مالیاتی نتائج کااعلان کردیا ہے۔کمپنی نے بہترین کارکردگی ، لاگت میں کمی اور موئثر انتظامی اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ سال کے 571ملین روپے کے خسارہ کے مقابلے میں 664ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے۔ کمپنی کی مجموعی سیلز 51فیصد اضافہ کے ساتھ 34ارب روپے ہوگئی ہے جوکہ کمپنی کی پیداواری صلاحیت کی منافع پر مثبت اثرات کی عکاسی ہے۔

انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شیئر ہولڈرز کیلئی0.60روپی(6فیصد) فی شیئر کیش ڈیوڈنڈاور5فیصد بونس شیئرزدینے کا اعلان کیاہے۔ شیئرہولڈرز کیلئے بونس کا اعلان کمپنی کی مستحکم آمدنی،مضبوط کیش فلو اورمتوازن بیلنس شیٹ پر بورڈ کے اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

نئی ذیلی کمپنیوں کی ورکنگ کیپٹل ضروریات کی وجہ سے کمپنی کی مالیاتی لاگت 2.22ارب روپے تک پہنچ گئی ہے تاہم اخراجات میں یہ اضافہ فروخت اور حجم میں ترقی کے مطابق ہے۔

مالی سال 2025کے دوران کمپنی کی فی شیئر آمدنی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے ۔ مجموعی بنیادوں پر کمپنی کی فی شیئر آمدنی گزشتہ سال کی0.14روپے کے مقابلے میں 12گنا اضافہ کے ساتھ 1.72روپے فی شیئر رہی۔ انفرادی بنیادوں پر کمپنی کی فی شیئر آمدنی گزشتہ سال کی2 روپے فی شیئر کے مقابلے میں 1.22روپے فی شیئر رہی ۔فی شیئر آمدنی میں کمی کمپنی کی اسٹریٹجک میں تبدیلی کی وجہ سے ہے جس کے تحت کمپنی نے برآمدات پر توجہ مرکوز کی ہے ۔

اگرچہ یہ ابتدائی طورپر کم منافع بخش ہے لیکن کمپنی کی طویل المدّتی عالمی پوزیشننگ کو مضبوط کرتی ہے۔ انفرادی بنیادوں پر کمپنی کی سیلز 15.6ارب روپے اور خالص منافع 851ملین روپے رہا ۔ برآمدات کے فروغ پر مسلسل توجہ کی پالیسی وجہ سے کمپنی کی برآمدات 4گنا اضافہ کے ساتھ 7.89ارب روپے تک پہنچ گئیں ہیں جو مجموعی سیلز کی 23فیصد ہیں۔ مالی سال 2025میں آئی پیک کے شیئرہولڈرز کا منافع گزشتہ سال کے 91ملین روپے کے مقابلے میں 1202ملین روپے رہا۔

گروپ کا مجموعی خالص منافع 664ملین روپے رہا جس میں سے 458ملین روپے کا نان کیش ڈیفرڈ چارج شامل ہے۔ اس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے موئثر ٹیکس شرح اوسط کارپوریٹ ٹیکس شرح سے کہیں زیادہ رہی۔ اگر اس ایڈجسٹمنٹ کو شامل نہ کیا جائے تو گروپ کا بعد از ٹیکس منافع 1122ملین روپے اور شیئر ہولڈرز کا منافع 1575ملین روپے ہوتا۔ یہ ٹیکس چارج وقت کے ساتھ متوازن ہوجائے گاجوکہ کمپنی کے آپریشنز کی مضبوط بنیادی آمدنی کی عکاسی ہے۔

آئی پیک گروپ نے مشرقِ وسطیٰ ، ایشیا، افریقہ، امریکہ اور یورپ میں اپنی موجودگی کو توسیع دی ہے۔اس سال کمپنی کی غیر ملکی زرِ مبادلہ آمدنی 28.16ملین ڈالر سے بڑھ گئی ہیں جو غیر روائتی برآمدات کے ذریعے ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں گروپ کے کردار کی عکاسی ہے۔ گروپ نے اپنی 2ذیلی کمپنیوں کے ذریعے توسیعی منصوبوں کیلئے پلانٹ اور مشینری سے متعلق تمام سرمایہ کاری مکمل طورپر ادا کردی ہے جو کمپنی کی مضبوط بیلنس شیٹ اور طویل المدّتی ترقی کیلئے پیداواری صلاحیت کو یقینی بنائے گی۔