گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا شنگھائی ریلوے اسٹیشن پر پرتپاک استقبال

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری Xuzhou کا دورہ مکمل کرکے بلٹ ٹرین کے ذریعہ شنگھائی روا نہ ہوئے تو میئر اور ڈپٹی میئر نے ٹرین کے گیٹ پر آکر ہاتھ ہلاکر الوداع کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری Xuzhou ریلوے اسٹیشن پر پہنچے تو میئر اور ڈپٹی میئر نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس دوران گورنر سندھ کی Xuzhou کے میئر کے درمیان اسٹیشن لائونج میں تفصیلی ملاقات بھی ہوئی۔