فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء)شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 90سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے‘ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کردیا گیا ،آن لائن کے مطا بق کارخانہ بازار کے باہر حافظ خرم شہزاد سے جھپٹا مار کرفون، ضلع کچہری سے فرخ حمید بسرا سی15ہزار، جناح کالونی کے عباس سے 80ہزار وفون، 100ج ب کے عرفان علی سے 24ہزار وفون، میٹرو سرگودھا روڈ کے قریب شمشیر سے نقدی وفون، امین ٹائون میں ارشاد بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، جھمرہ روڈ پر اکمل سی25ہزار وفون، 187ر۔

ب کے حسنین قاسم سے مسلح افراد نے ٹرک چھین لیا،ملت ٹائون کے ناصر علی کے گھر سے سامان چوری، ملت ٹائون کے وسیم کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، فیصل ہسپتال کے باہر عقیل سے 26ہزار ،لیپ ٹاپ، دائود کالونی کے غفران سی47ہزار وفون، کینال پارک کے قریب آکاش سے 20ہزار وفون، گٹ والا پارک سے عبدالمنان سے نقدی وفون، جلوی مارکیٹ کے قریب عثمان سے جھپٹا مار کر فون، 214ر۔

(جاری ہے)

ب کے خضر حیات سے نقدی وفون، سوساں روڈ پر طاہر مجید کی دکان سے سامان چوری، غالب سٹی کے قریب توقیر ناصر سے سوا لاکھ و فون، 276ج ب کے جاوید سی15ہزار وفون، 72ج ب کے طارق سی20ہزار و فون، سہگل سٹی کے عمر دراز کے گھر سی7تولے زیورات، نقدی ، بانڈز چوری، رحمان ویلج کے اکمل شہزاد سی1لاکھ روپے وفون چھین لیا، ربانی کالونی کے شہزاد سے 3تولے زیورات، 80ہزار نقدی و سامان،58ج ب کے رضوان کے گھر سے سامان چوری، منڈی موڑ پر سیف اللہ سی10ہزار و فون،ڈگرانواں روڈ پر ارسلان سے موٹر سائیکل نقدی، 235ر۔

ب کے زاہد حسین کی حویلی سے مویشی چوری، 243ر۔ب کی ثوبیہ سے 12ہزار وپرس، 225ر۔ب کے اکرم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات لوٹ لی، نذیر کالونی کے عرفان کی دکان سے سامان چوری، 209ر۔ب کے ندیم سے نقدی وفون، نور پورہ کے محمد یٰسین سے 3ہزار وفون، 225ر۔ب کے لیاقت علی کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، تحصیل ہسپتال جڑانوالہ کے قریب رفیق سے ملکی وغیر ملکی کرنسی وفون، عبداللہ پارک جڑانوالہ کے لطیف کے گھر سی26لاکھ کے زیورات‘ نقدی لوٹ لی، 237گ ب کے عرفان علی سے 10ہزار وفون، جلوی مارکیٹ کے فہد سی10ہزار وفون، 22گ ب کے طارق سے نقدی وفون، 57گ ب کے چراغ دین سے نقدی وفون چھین لیا، 648گ ب کے محسن علی سے 10ہزار وفون، 40گ ب کے قاسم سے 8ہزار وفون، 38گ ب کے ذوالقر نین سے موٹر سائیکل، نقدی چھین لی، 39گ ب کے عرفان علی سے 92ہزار، طلائی انگوٹھی، 39گ ب کے واجد سے 80ہزار وفون چھین لیا، 656گ ب کی زاہدہ پروین سے نقدی، 272گ ب کی شہناز بی بی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے جانور چوری، 408گ ب کے طاہر اقبال سے 25ہزار وفون، قصبہ تاندلیانوالہ کے یعقوب سے 17لاکھ وفون، قصبہ تاندلیانوالہ کے شہباز سے 32ہزار وفون، 437گ ب کے عثمان غنی سے 30ہزار وفون، 475گ ب کے نوید سے اڑھائی لاکھ لوٹ لئے اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار، پولیس خواب خرگوش کے مزے لیکر سوئی رہی۔

علاوہ ازیں خدمت مرکز لاری اڈا کے قریب عزیز شوکت، عید گاہ روڈ پر پلازہ سے نعمان، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے سیف الرحمان، 2ج ب کے شہباز، آئیڈیل بیکری ملت چوک سے عمر دین، ڈی گرائونڈ سے انوارالحق، مدینہ ٹائون کے ولائت، 126ر۔ب کے انصر علی، مسعود آباد کے اعظم، گلشن اقبال کالونی کے اسد منیر، گلشن علی ٹائون کے زاہد رزاق، کنجوانی کے شعیب اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔