جیکب آباد، ٹھل میں مسافر وین کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:31

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) ٹھل میں مسافر وین کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں سکھر جانے والی مسافر وین میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وین کو آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی، خوش قسمتی سے وین میں مسافر نہ ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اطلاعات کے مطابق حادثہ ٹھل کے کالج روڈ پر بگٹی پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا جہاں حاجی آدم برڑو کی ٹھل سے سکھر جانے والی مسافر وین میں اچانک گیس سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا دھماکے کے بعد وین میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا حادثے کے وقت ڈرائیور اور کلینر فوری طور پر چھلانگ لگا کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پالیا، عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب وین پیٹرول پمپ سے واپس ہورہی تھی اسی دوران اچانک سلنڈر پھٹنے سے پوری گاڑی شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔