عوامی مسائل کا حل اور ترقی میری سیاست کا محور ہے، حاجی علی مدد جتک

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور صوبائی اسمبلی کے ممبر حاجی علی مدد جتک سے ان کی رہائش گاہ پر قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

شرکا نے علاقے کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی۔ اس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور علاقے کی ترقی ان کا اولین مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ شرکا نے ان کی عوامی خدمات کو سراہا اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔