Live Updates

سینئر وزیر کی سربراہی میں ٹیکنیکل کمیٹی کاجلال پور پیر والا کا دورہ

ٹیکنیکل کمیٹی نے جلال پور پیر والا شہر اور موٹر وے سائیٹ کا معائنہ کیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں ٹیکنیکل کمیٹی نے جلال پور پیر والا کا دورہ کیا۔کمیٹی میں سیکرٹری انہار، ٹیکنیکل انحار، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، اریگیشن، چیئرمین این ایچ اے، ایم ڈی ایس این جی پی ایل، کمشنر، ڈی سی ملتان اور دیگر شامل تھے۔

ٹیکنیکل کمیٹی نے جلال پور پیر والا شہر اور موٹر وے سائیٹ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیر صدارت رات 11 بجے ہنگامی اجلاس بھی ہوا، جس میں جلال پور پیر والا کے اردگرد سیلابی پانی کے لیول کا جائزہ لیا گیا اور سیلاب کے پانی سے متاثرہ موٹر وے کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیر زادہ اور صہیب بھرت بھی موجود تھے جبکہ وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان، سیکرٹری مواصلات اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات