Live Updates

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کی جانب سے زخمی سری لنکن ایمپائر روچیرا پلیاگرو کی عیادت، گلدستہ پیش کیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 21:10

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے ایشیا کپ کے دوران زخمی ہونے والے سری لنکن ایمپائر روچیرا پلیاگروگے کی ہسپتال میں عیادت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیئرمین پی سی بی و صدر اے سی سی محسن نقوی اور ٹیم کی جانب سے ایمپائر کو گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ نوید اکرم چیمہ نے ایمپائر کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر ایمپائر روچیرا پلیاگروگے نے کہا کہ انہیں ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور عوام کی جانب سے بے پناہ محبت ملی ہے جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات