ڈیرہ غازی خان میں کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے ماہانہ کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

جمعرات 18 ستمبر 2025 21:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ لیبر ڈیرہ غازی خان محمد صادق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کی تکمیل اور صوبائی وزیر لیبر پنجاب فیصل ایوب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے ماہانہ کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ انسپکٹر لیبر صنعتی و کاروباری اداروں کے اچانک معائنے کریں گے۔

اس دوران افرادی قوت کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا اور محکمہ لیبر کم سے کم اجرت کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نے سرکاری و نجی اداروں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ محنت کشوں کو مقررہ اجرت کی ادائیگی کے لیے قانون پر عملدرآمد کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔