ٹ*نوشہرہ ،نوشہرہ ڈکیتوں راہزنوں اور موٹرسائکل چوریوں کا سلسلہ جاری

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:15

ب*نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء)نوشہرہ ڈکیتوں راہزنوں اور موٹرسائکل چوریوں کا سلسلہ جاری۔نوشہرہ کینٹ تاجک پلازہ کے سامنے دن دیہاڑے شہری کا موٹرسائکل چوری۔رسالپور گلبہار کالونی میں چوروں نے تین گھروں کی بجلی کی تار کاٹ کرکے لے آڑے۔رسالپور سول بازار رکشہ ڈرائیور جاوید کوہستانی کے گھرمیں چوری کی واردات چوروں نے غریب رکشہ ڈرائیور کے گھر سے پنکھا،بارہ ہزار چھ سو روپے نقدی،اور گھر کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تھانہ رسالپور نے تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔نوشہرہ کینٹ تاجک پلازہ کے سامنے موٹرسائکل چوری ہونے کے بعد متاثرہ شخص قادر خان سکنہ ہوتی خیل نوشہرہ کلاں کے مطابق وہ بیمار ہے اور علاج کے لیے ڈاکٹرکی کلینک میں آیا ہوا تھا آپنی موٹرسائکل پلازہ کے باہر کھڑی کی ڈاکٹر سے معائنہ کرنے کے بعد باہر نکلا تو موٹرسائکل چوری ہوچکی تھی۔پولیس تھانہ نوشہرہ کینٹ کے مطابق نامعلوم چوروں کے خلاف زیردفعہPPC 381 Aمیں مقدمہ درج کرلیاہے۔سی سی ٹی وی دیکھ رہے ہیں