وکلاء نے ہمیشہ قربانی دیکر سائلین کو انصاف کی فراہمی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے اپناکردار ادا کیا ،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:35

ُکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رئوف عطاء ایڈووکیٹ اور انڈیپنڈنٹ لائرز پینل کے سربراہ سینئر رہنماء احسن بھون ایڈووکیٹ ، بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطا اللہ لانگو ایڈووکیٹ، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ اور دیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ وکلاء نے ہمیشہ قربانی دیکر سائلین کو انصاف کی فراہمی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے اپناکردار ادا کیا ہے پہلی بار ملک میں ججز کی تعیناتی میرٹ پر ہوئی ہے کچھ لوگ عدلیہ پر اپنی اجارہ داری قائم رکھنا چاہتے ہیں ہمیں اداروں اور پارلیمنٹ کے استحکام کے لئے متحد ہوکر کام کرنا ہوگا بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لئے وفاقی بجٹ میں اس کا حصہ بڑھانا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ کے 323 وکلاء کی انڈپینڈنٹ پینل میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے رہنما اور انڈیپنڈنٹ لائرز پینل کے سربراہ احسن بھون ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارے نئے وکلا قابل فخر ہیں عام وکیل سے رابطہ ہونا چاہیے جو مشکلات کا شکار ہیں پہلی بار ملک میں ججز کی تعیناتی میرٹ پر ہوئی ہے کچھ لوگ عدلیہ پر اجارہ داری قائم رکھنا چاہتے ہیں ہمیں اداروں اور پارلیمنٹ کے استحکام کے لیے کام کرنا ہو گا ہمیں وہ عدلیہ چاہئے جس میں آزاد اور دیانت دار جج ہوں وکیل مرضی کا فیصلہ نہیں بلکہ سائل کی آواز سننے کی بات کرتاہے انڈیپنڈنٹ پینل نے ہمیشہ وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے وکیل کسی کے رعب و دبدبے میں نہیں آتاعدم تحفظ کے ماحول میں وکالت کرنا آسان نہیں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے کیسز کی وجہ سے عام آدمی کے کیسز التوا کا شکار ہیںمعاشرے میں انارکی اس وقت پھلتی ہے جب منظم گروہ اپنی مرضی کے قوانین نافذ کرتے ہیں انڈیپنڈنٹ پینل میں نئے شامل ہونے والے وکلا کو مبارکباد پیش کرتا ہوںنومبر کے انتخابات کے بعد بار کونسلز کو مزید فنڈز جاری کئے جائیں گے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رف عطا ایڈووکیٹ نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان کا انتہائی کم حصہ مختص ہے ، اس کو بڑھاناہوگاوفاقی قانونی اداروں میں بلوچستان کے کوٹے کو بھی بڑھانا ہوگا تاریخ میں کالے کوٹ نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیںاور دیتے رہیں گے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نامزد صدارتی امیدوار ہارون رشید نے کہا کہ میں نئے شامل ہونے والے وکلا کو انڈیپنڈنٹ پینل میں مبارکباد پیش کرتا ہوںنوجوان وکلا سے درخواست ہے کہ پہلے وکیل بنے اور پھر سیاست کریں8 اگست کے شہدا کی قربانیاں ہمارے لیے مشتعل راہ ہیں۔

بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطا اللہ لانگو ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں کالے کوٹ کے علاہ کسی قومیت پر یقین نہیں رکھتامیں تمام نئے شامل ہونے والے وکلا کو شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ نے ہمیں حق راہ دکھائی بلوچستان کے وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہے ہیں وکلا کو ٹھگانے کا وقت گزر گیا، اب کام کرنے والے جیتیں گے وزیر اعلی بلوچستان نے خواتین وکلا کے لئے 100 پینک سکوٹی دینے کا وعدہ کیا ہے اس کو پورا کیا جائے۔ بلوچستان میں قابل وکلا موجود ہیں