گ*صوبے میں امن وامان کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے ، پشتونخواملی عوامی پارٹی

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:35

+ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ضلع شیرانی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردانہ حملہ جس میں ایک پولیس اہلکار الطاف الرحمن کی شہادت ، دو لیویز سپاہیوں واحد حریفال ،کالو خان کو زخمی کرنے اور ایک لیویز سپاہی اعظم خان شیرانی کو ساتھ لے جانے کا واقعہ دراصل حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی پارٹی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔

جبکہ لیویز سپاہی کو صحیح سلامت بازیاب کرنے اور دہشت گردانہ واقعہ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام صوبے میں امن وامان کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے او ر یہ چی میگویاں جاری ہے کہ ماضی کے دہشت گردانہ واقعات میں سرکار شامل رہی ہے اور آج تک کسی بھی واقعہ کا ملزم گرفتار نہیں ہوا ہے اور نہ کسی دہشت گرد کو ملک اور صوبے کے عدالتی نظام سے کسی کو سزا ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کے سرومال کی تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور عوام کو سرومال کی تحفظ نہ دینے والے حکمرانی کے حقدار نہیں۔ بیان کے آخر میں شہید پولیس اہلکار کے الطاف الرحمن کے خاندان کے ساتھ دلی رنج وغم کا اظہار کیا گیا ہے اور زخمیوں کی صحیتابی کی دعا کی گئی ہے اور ساتھ ہی پشتونخوامیپ کے مرکزی کمیٹی کے رکن خواجہ خان شیرانی کے بھتیجے لیویز سپاہی اعظم خان شیرانی کی فوری اور صحیح سلامت بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہی