Live Updates

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے لیے ملتان پہنچ گئے

جمعہ 19 ستمبر 2025 02:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دو روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سید علی حیدر گیلانی اور ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔دورے کے پہلے دن قائم مقام صدر شجاع آباد جائیں گے جہاں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے چیئرمین انہیں موجودہ صورتحال اور امدادی اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات، سیکرٹری زراعت اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوں گے۔شجاع آباد کے بعد سید یوسف رضا گیلانی جلالپور پیروالہ جائیں گے، جہاں قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے) کے چیئرمین سیلاب متاثرہ علاقے میں انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات اور مرمتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ اس موقع پر کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود ہوں گے۔قائم مقام صدر اپنے دورے کے دوران جاری ریسکیو اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیں گے اور متاثرہ عوام کو حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائیں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات