چوالیسویں پیشہ ورانہ انتظامی کورس کے شرکاء کا آر پی او آفس کا دورہ

جمعہ 19 ستمبر 2025 17:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) سرگودھا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد کے چوالیسویں پیشہ ورانہ انتظامی کورس کے شرکاء نے آر پی او آفس کا مطالعاتی دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے سرگودھا ریجن کے تاریخی پس منظر ، جغرافیائی حد بندیوں اور پولیس کی طرف سے امن وامان کے قیام ، جرائم کے انسداد خصوصاً میانوالی میں دہشتگردی کے خلاف کئے گئے اقدامات سے متعلق آگاہی دی۔

شرکاء نے مویشی جانوروں کی چوری اور ٹریفک حادثات میں واضح کمی لانے کےلئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ شرکاء کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مقامی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی رابطوں میں مزیدبہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :