پشاور، 11 ملزمان سے 16کلوگرام سے زائد منشیات اور غیرقانونی اسلحہ برآمد

جمعہ 19 ستمبر 2025 18:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) پشاور پولیس نے 11 ملزمان گرفتار کر کے 16کلوگرام سے زائد منشیات اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ گلبہار رفیق خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بخاری کالونی، قادرآباد، امامیہ کالونی، نشترآباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرلیا۔

کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 12 کلوگرام چرس، 4250 گرام آئس، 2 عدد پستول اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔گرفتار ملزمان میں محمد حزیفہ، مرید عباس، حمزہ، وسیم عباس، عاشق علی، وقاص، ظہیر عباس، نکاش، کوثر علی اور نصیب شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔