ایچ ای سی اور بین الاقوامی اشاعتی ادارے سپرنگر نیچر کے اشتراک سے ویبنار کا انعقاد 23 ستمبر کو ہو گا

جمعہ 19 ستمبر 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان اور بین الاقوامی اشاعتی ادارے سپرنگر نیچر کے اشتراک سے ایک اہم ویبنار کا انعقاد منگل 23 ستمبر کو کیا جا رہا ہے جس کا مقصد تحقیق کو بااختیار بنانا اور محققین کو اشاعت کے محفوظ اور مؤثر طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ویبنار کا عنوان ’’تحقیق کو بااختیار بنانا: سپرنگر نیچر کو نیویگیٹنگ کرنا، کھلی رسائی اور محفوظ اشاعت‘‘ ہے جس میں شرکت کرنے والے افراد کو نہ صرف سپرنگر نیچر کے پلیٹ فارم کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے طریقے سکھائے جائیں گے بلکہ تحقیق کی مرئیت، عالمی رسائی اور حوالہ جات کو بہتر بنانے کے لئے کھلی رسائی کے فوائد پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔

اس موقع پر سپیکر لین سمرہ محققین کو Predatory Journals کی شناخت اور ان سے بچاؤ کے طریقے بھی بتائیں گے تاکہ وہ اپنی تحقیق کی قدر و حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔ایچ ای سی نے محققین، اساتذہ اور طلبا پر زور دیا ہے کہ وہ اس اہم ویبنار میں شرکت کر کے تحقیق کے عالمی معیارات کو سمجھیں اور اپنے کام کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں بنانے کے لئے جدید اشاعتی ذرائع سے استفادہ کریں۔