سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک معاہدہ پر مبارک باد

ہفتہ 20 ستمبر 2025 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک معاہدہ پر حکومتِ پاکستان اور سعودی عرب کو مبارک باد دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اعلامیہ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد روف عطا نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط گہرے اور مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے، بالخصوص سیکیورٹی کے میدان میں تعاون بڑھانے کے سلسلے میں ایک نہایت اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارے لیے ایک منفرد اور بے مثال حیثیت رکھتاہے، جو نہ صرف حکومتی سطح پر بلکہ ہر پاکستانی کے دل میں بھی رچی بسی ہے، کیونکہ سعودی عرب کو حرمین شریفین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی خدمت کا شرف حاصل ہے۔اس تاریخی معاہدے پر دستخط ہمارے باہمی اتحاد کی تجدید ہیں اور یہ ہمارے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ ہم خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنائیں گے