Live Updates

سری لنکا کے پاس پاکستان سے بہترکھلاڑی کیوں آرہے ہیں شعیب ملک نے بتا دیا

ہفتہ 20 ستمبر 2025 12:26

سری لنکا کے پاس پاکستان سے بہترکھلاڑی کیوں آرہے ہیں شعیب ملک نے بتا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)سابق کپتان شعیب ملک نے سری لنکا کا کرکٹ ڈھانچہ پاکستان سے زیادہ مضبوط ہونے کی وجوہات بتا دیں۔مقامی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے سری لنکا کے اسکول، کالج اور کلب کرکٹ کے بہترین کھلاڑی فراہم کرنے میں اہم کردار کی نشاندہی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی اسکول اور کالج کی کرکٹ بہت مضبوط ہے جہاں نوجوان ٹیلنٹ کو اگلی سطح پر جانے سے پہلے تیار کیا جاتا ہے، یہ نظام ہمیشہ سے موجود ہے جس کی وجہ سے آنے والے کھلاڑی عموماً اچھی طرح سے تیار ہوتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ جب کسی ملک میں اسکول/کالج کرکٹ اور کلب کرکٹ دونوں پروان چڑھتے ہیں تو نچلی سطح سے کھلاڑیوں کی پرورش ہوتی ہے۔شعیب ملک نے پاکستان کے گرتے ہوئے ڈومیسٹک ڈھانچے، اسکول اور کالج لیول پر منظم کھیل کے نہ ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں خاص طور پر اسکول اور کالج لیول کی کرکٹ ختم ہوچکی ہے، کھلاڑی صرف اے ٹیم کے مرحلے میں ہی سیکھنا شروع کرتے ہیں، اگر وہاں گرومنگ نہیں ہوتی تو وہ پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے کے بعد ہی سیکھتے ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات