مسلم لیگ (ن) علما مشائخ ونگ سرگودھا کاالیکٹرو بسیں چلانے کے اعلان پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین

ہفتہ 20 ستمبر 2025 16:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) مسلم لیگ (ن) علما مشائخ ونگ سرگودھا ڈویژن نے سرگودھا میں 33الیکٹرو بسوں کے اجراء کے ساتھ مزید 27بسیں دے کر ڈویژن میں 105الیکٹرو بسیں چلانے کے اعلان پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ اقدام حکومت کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ کے ڈویژنل صدر سید عرفان رسول شاہ،جنرل سیکرٹری ملک ضیا الحق،سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر اور دیگر نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تمام علاقوں کی عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں اور سرگودھا کو سستی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 33 الیکٹرو بسوں کے اجرا کے ساتھ مزید 27 بسیں دینے اور ڈویژن میں 105بسیں چلانے کا اعلان مریم نواز شریف کی اہالیان سرگودھا سے محبتوں کا ثمر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر وترقی اور عوام کی خدمت کا موقع ملا جب بھی مسلم لیگ ن کو ملا انہوں نے عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی خوشحالی کے لئے اور ان کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے الیکٹرو بسوں،کنسر ہسپتالوں، کارڈیالوجی سنٹرز کے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ شاہنوں کے شہر سرگودھا میں گورنمنٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام،47پل فلائی اوور کی تعمیر اور اب ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا اجرا اور دیگر ترقیاتی منصوبے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اہالیان سرگودھا سے محبتوں کا ثمر ہیں۔

جنہوں نے اپنے دورہ سرگودھا میں اہالیان سرگودھا کو شاہین ہی نہیں شیر قرار دیا جنہوں نے نواز شریف کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے رکن قومی اسمبلی منتخب کیا اور پر مریم نواز شریف نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پر عوام کا قرض ہے جو وہ کبھی اتار نہ سکیں گئیں انہوں نے 33 الیکٹرو بسوں کا تحفہ دے کر سرگودھا کے لئے 60 بسوں کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لئے جو ان کے شکر گزار ہیں۔