ندیم افضل چن کا شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو برسی پر خراجِ عقیدت

ہفتہ 20 ستمبر 2025 18:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے پیغام میں انہوں نے میر مرتضیٰ بھٹو کو جرأت و مزاحمت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی آمریت کے خلاف جدوجہد اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے وقف کی۔ندیم افضل چن نے کہا کہ بھٹو خاندان کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں اور میر مرتضیٰ بھٹو کی شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ بھٹو خاندان نے کبھی جمہوریت کی راہ سے پیچھے ہٹنے کا تصور بھی نہیں کیا۔