Live Updates

شوگر ملز نے چینی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے چینی کی فروخت پورٹل کے ذریعے روک دینے پر شدید تحفظات کا اظہار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 ستمبر 2025 20:05

شوگر ملز نے چینی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء) شوگر ملز نے چینی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر میں شوگر ملز کو چینی کی فروخت پورٹل کے ذریعے روک دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو چینی درآمد کی جا رہی ہے اٴْس کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہ ہے جو کہ کھلا تضاد ہے۔

ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس قسم کی پالیسی اختیار کرنے سے مارکیٹ میں شدید بحران پیدا ہو گا اور چینی کی قلت کے باعث قیمتیں بڑھیں گی جس کے لیے شوگر انڈسٹری کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ تمام شوگر ملوں کو چینی فروخت کرنے کی اجازت دی جائی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ملک میں چینی مہنگی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، کئی شہروں میں چینی کی قلت بھی پیدا ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں کی اوپن مارکیٹ میں چینی 200 روپے فی کلو تک کی قیمت میں دستیاب ہے۔ اس حوالے سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ شوگر ملزمالکان کی جیبوں میں یومیہ 100ارب جارہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں،مہنگائی کا جن بے قابو ہے ، چینی اور آٹا مارکیٹوں سے غائب ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات