ؒپیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سردارزادہ میر فیصل خان جمالی کے خلاف بے بنیاد الزامات جھوٹ پر مبنی ہے، محمد نیاز عمرانی

ہفتہ 20 ستمبر 2025 20:20

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی نصیرآباد ڈویژن کے جنرل سیکرٹری حلقے کے سابق ٹکٹ ہولڈر سابق ڈپٹی چیئرمین M/c اوستہ محمد حاجی نیاز احمد عمرانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سردارزادہ میر فیصل خان جمالی کے خلاف وہ لوگ جھوٹے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈہ کرتے ہیں جن کی اپنی کوئی حیثیت نہیں کل ادھر تھے اور آج ادھر ہیں اور کل ادھر جائیں گے آئے روز چند افراد کسی کے کہنے پر ppp کے صوبائی وزیر کے خلاف ایک منصوبے کے تحت استعمال ہو رہے ہیں اور انہیں لوگوں نے پی پی پی جیالوں کو اپنے صوبائی وزیر سے دور کرنے کی ناکام کوشش بھی کی جنکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حقیقی جیالے سردار ذادہ فیصل خان جمالی کے ساتھ پہاڑ بن کر کھڑے ہیں کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے جو عوامی لیڈر اور شریف النفس سردار گہرانہ میر فیصل خان کے خلاف زبان درازی کرے ہم پیچھے نہیں جائیں گے جو زیادتیاں آپ سب نے مل کر پی پی پی کارکنوں کے ساتھ کیئے وہ تاریخ ہم سب کو یاد ہے یہاں مقدمات کی بات ہورہی ہے سابق حکمرانوں نے ہمارے اوپر 15سے 20 جھوٹے FIR بنائے تھے میر فیصل خان جمالی کو اقتدار میں لانے کے لیے ppp جیالو نے بہت بڑی قیمت چکائی ہے عوام سب کو اچھی طرح سے جانتی ہے کہ فلاں کیا کر رہا ہے اور فلاں کی کیاسیاسی کار ردگی ہے نیاز احدم عمرانی نے مزید کہا کہ سربراہ سرردہ ہر قبائل کے ہوتے ہیں مگر ان کی زمہ داری علاقے میں رہنے والے تمام برادریوں کی خدمت ان پر فرض ہے سربراہ میر ذوالفقار خان جمالی کے خدمات سب کے سامنے عیاں جو کہ بہترین انداز میں اپنی زمہ داریاں نبھارہے ہیں ان کے خلاف بھی جھوٹے الزامات کی مذمت کرتے ہیں میر ذوالفقار خان جمالی علاقے میں تمام رہنے والے قبائل کے خیر خواہ شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ علاقے میں خیر خواہی اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے سردار گھرانے اور سربراہ گھرانے نے سیاسی میدان ہو یا علاقائی صورتحال ہو ہر جگہ عوامی مفادات پر کام کیا ہے کوئی تعصب والی بات نہیں کی اور نہ ہی کوئی مخالفانہ اقدام اٹھائے انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سوچ سمجھ کر بیان جاری کیا جائے ہم نہیں چاہتے کہ علاقے میں سیاسی فضا خراب ہو ہم نے سب کی خدمت کرنی ہے ہم سیاسی لوگ ہیں ہمیں انتقامی سیاست نہیں کرنی ہم نے آگے عوام میں جانا ہے جمہوریت ہی بہت بڑی انتقام ہی