پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں امن وخوشحالی کی بنیاد بنے گا،رانا احسان افضل

ہفتہ 20 ستمبر 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حال ہی میں طے پانے والا دفاعی معاہدہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں امن اور خوشحالی کی بنیاد بنے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط کرتا ہے بلکہ دیگر عرب ممالک کے لیے بھی شمولیت کے دروازے کھولتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت یا کوئی اور ملک کسی بھی مہم جوئی یا گمراہ کن حرکت سے قبل کئی بار سوچے گا کیونکہ اب اُسے محض پاکستان ہی نہیں بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ قوت کا سامنا کرنا پڑے گا۔رانا احسان افضل نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد باہمی دفاع اور اجتماعی سلامتی کو یقینی بنانا ہے اور اس سے خطے میں استحکام اور مستقبل کے تحفظ کو تقویت ملے گی۔